Baseerat Online News Portal

اتحاد امت وقت کی سب سے بڑی ضرورت: مفتی محمد سہراب ندوی  ضلع کھگڑیا کے مختلف علاقوں میں وفد امارت شرعیہ کا اصلاحی و دعوتی دورہ جاری

 

 

کھگڑیا 2/جولائی (پریس ریلیز)

 

 

اتحاد و اتفاق کے ساتھ زندگی گزارنا ضروری ہے، اللہ تعالی نے مختلف جگہوں پر مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ جینے کا پابند بنایاہے،اور مختلف انداز سے انتشار سے بچنے کی ہدایت کی ہے لہذا مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک امیر کے تحت متحد ہو کر زندگی گزاریں، ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا مفتی محمد سہراب ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ نے ضلع کھگڑیا کے قطب پور، آہوک، جلکوڑہ،رانی شکرپورہ، بیلاگنج، اسلام پور،سونیہار، میگھونا،چیراکھیرا،سہسی،رسونک ،دھتولی ،اور سبل پور کی مساجد میں بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ سماج میں بہت سی برائیاں پیدا ہوگئیں ہیں، جہیز اور تلک کی ناپاک رسم ہماری شادیوں کا حصہ بن چکی ہے ، نوجوانوں میں نشہ خوری کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، اور سماج سے اخلاقی اقدار ختم ہوتے جارہے ہیں، آخر یہ برائیاں ہمارے سماج سے کیسے ختم ہونگی؟ ہمیں ان برائیوں کے خلاف پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا ہوگا، انہوں نے عوام سے اپیل کی نئ نسل کے ایمان کے تحفظ کے لئےمکاتیب کے نظام کو مستحکم کریں اور ان کی اعلی تعلیم کے لئے بھی ادارے قائم کریں

امارت شرعیہ کے معاون قاضی شریعت مولانا مفتی شمیم اکرم رحمانی نے ان اجتماعات میں دارالقضا کی اہمیت اور افادیت پر گفتگو کی اور عوام سے اپیل کی وہ اپنے معاملات کو امارت شرعیہ کے تحت قائم شدہ دارالقضاؤں کے ذریعے حل کرائیں،

مولانا ارشد علی قاسمی قاضی شریعت دارالقضا امارت شرعیہ گوگری کھگڑیا نے امارت شرعیہ کا تعارف کرایا اور بتا یا موجودہ حالات میں امارت شرعیہ کا وجود کتنا ضروری ہے، پروگرام سے مولانا عبداللہ جاوید ثاقبی کارکن امارت شرعیہ، اور مولانا اسعد اللہ نیموی و مولانا زین الحق قاسمی مبلغین امارت شرعیہ نے بھی خطاب کیا،

ان پروگراموں کو کامیاب اور وبامقصد بنانے میں مولانا زین الحق قاسمی اور مولانا اسداللہ نیموی مبلغین امارت شرعیہ اہم کردار ادا کیا

 

واضح رہے کہ مفکر ملت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی امیرشریعت بہار اڈیشہ وجھار کھنڈ کی ہدایت پر29/ جون سے سے ضلع کھگڑیا کے مختلف علاقوں میں امارت شرعیہ کے وفد کا اصلاحی دورہ جاری ہے جو8 جولائی تک جاری رہےگا ان شاء اللہ، وفد کی قیادت امارت شرعیہ کے نائب ناظم اور معروف خطیب جناب مولانا مفتی سہراب ندوی قاسمی کررہے ہیں، امارت شرعیہ کے دعوتی و اصلاح وفد کی آمد سے اس پورے علاقے میں مسلمانوں کے اندر خوشی کی لہر ہے،تمام آبادیوں میں بڑی تعداد میں مسلمان امارت شرعیہ کے وقت کا استقبال کر رہے ہیں اور اجلاس میں شرکت کرکے علماء امارت شرعیہ کی باتوں کو سن رہے ہیں، خدا اس وفدکے دعوتی اثرات اس پورے علاقے میں ظاہر فرمائے آمین ۔

Comments are closed.