دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظر عام مولانا جعفر حسنی ندوی کا انتقال

 

ممبئی (بصیرت آن لائن) خانوادہ حسنی کے اہم فرد، عربی زبان و ادب کے ماہر دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظر عام مولانا جعفر حسنی ندوی کا ایک سڑک حادثے میں انتقال ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون.

یہ اطلاع انجمن اہل السنہ والجماعۃ ممبئی کے جنرل سیکریٹری مولانا رشید احمد ندوی نے بذریعہ فون دی، انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ کے قریب سڑک حادثہ ہوا جس میں موقع پر ہی مولانا کی روح پرواز کرگئی، تجہیز و تکفین کے لیے مولانا حسنی کے آبائی وطن تکیہ رائے بریلی لے جایا جارہا ہے، جنازہ کے وقت کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے، وقت مقرر ہوتے ہی قارئین کو مطلع کردیا جائے گا.

Comments are closed.