Baseerat Online News Portal

گھریلو خواتین، اسکول، کالجز یونیورسٹیز کی بچیوں کیلئے دینی تعلیم کا بہترین مرکز ای- دارالعلوم الاسلامیہ دیوبند: غلام مصطفی عدیل قاسمی 

ملک میں بڑھتے ارتداد اور الحاد کی سب سے زیادہ شکار ہماری نوجوان لڑکیاں ہو رہی ہیں، اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں ایک یہ بھی ہے کہ ہماری اسکول کالجز اور گھریلو بچیوں کو وقت پر نہ مناسب دینی تعلیم مل پاتی ہے اور نہ کماحقہ ماحول و ذہن سازی کی کوئی سبیل بن پائی ہے، ہماری خواتین کا ایک بڑا طبقہ یوٹیوب جیسے پلیٹ فارم سے اپنے ایمان یقین کو بنانے اور درست کرنے کی کوششیں کرتی ہیں جہاں ایمان و عقیدے کے لٹیرے پہلے سے جال بچھائے ہوئے ہیں۔ لیکن چند ایسے لوگ بھی ہیں جو درد دل کے ساتھ ہماری خواتین اور لڑکیوں کے دین و عقیدے کی درستگی کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں جنکی محنت اور لگن قابلِ تعریف بھی ہے اور قابلِ تقلید بھی، انہی میں محترم مفتی نوشاد نوری اور ان کے رفقاء کار ہیں جو انتہائی محنت و لگن اور عرق ریزی کے ساتھ گھریلو خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کا آسان نصاب تیار کر کے اپنے حصہ کی شمع جلا رکھی ہیں۔

اسکول، کالجز، یونیورسٹیز کی بچیوں اور گھریلو خواتین کا خیال کرتے ہوئے تعلیم کا وقت بھی بوقت مغرب رکھا ہوا ہے، ماشاءاللہ دو سال کی مختصر مدت میں بڑی عمر سے لیکر چھوٹی عمر کی بچیاں بھی اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ صَرف و نحو، فقہ اور عربی بول چال ہی میں نہیں بلکہ اوزان و تراکیب میں بھی کافی دسترس حاصل کر چکی ہیں۔

اللہم زد فزد

میرا خیال ہے کہ وہ سرپرست حضرات جن کو ماحول کی خرابی کی وجہ سے اپنی لخت جگر کو گھر سے باہر بھیجنے میں کسی ناگہانی خطرہ کا ڈر لگا ہے ان کے لئے یہ بہترین طریقۂ تعلیم ہے کہ گھر بیٹھے انہیں دینی تعلیم سے آراستہ کر سکتے ہیں۔

داخلہ کے خواہشمند نیچے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

ای- دار العلوم الاسلامیہ دیوبند

 

ویب سائٹ دیکھیں:

www.e-darululoom.in

موبائل وواٹس ايپ:

• 9568346460

• 9015403106

• 9987597598(برائے خواتين)

Comments are closed.