Baseerat Online News Portal

غزہ میں قتل عام جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 17 شہری شہید ،69 زخمی

 

بصیرت نیوزڈیسک

غزہ میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 فلسطینی شہید اور 69 زخمی ہوگئے۔

 

وزارت صحت کی طرف سے منگل کو جاری ایک پریس بیان میں وضاحت کی ہے کہ متعدد زخمی اور شہید ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر دبے ہوئے ہیں، جن تک ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

 

انہوں نے اشارہ کیا کہ 18 مارچ 2025 سے اب تک 1630 فلسطینی شہید اور 4302 زخمی ہو چکے ہیں۔

 

انہوں نے نشاندہی کی کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 50,000 اور زخمیوں کی تعداد 116,343 زخمی ہو چکی ہے۔

 

وزارت صحت نے غزہ کی جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کے الیکٹرانک لنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنے ڈیٹا کو مکمل کریں، تاکہ اس کے ریکارڈ کے ذریعے تمام معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔

Comments are closed.