Baseerat Online News Portal

’غزہ میں صحت کی صورتحال تباہ کن, ویکسینیشن نہ کی گئی تو علاقہ وبائی بیماریوں کی لپیٹ میں آسکتا ہے‘

 

بصیرت نیوزڈیسک

غزہ کی پٹی میں فیلڈ ہسپتالوں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مروان الھمص نے پٹی میں بگڑتی ہوئی انسانی اور صحت کی تباہی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صحت کا نظام مکمل طور پر تباہی کا شکار ہے۔ قابض فوج نسل کشی کی جاری جنگ اور ناکہ بندی کے درمیان کسی بھی بچے کھچے ہسپتالوں کو تباہ کررہی ہے۔

 

الھمص نے منگل کے روز پریس بیانات میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیل کسی بھی طبی سہولت کو نشانہ بنانے سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ آج صبح قابض فوج نے کویت کے خصوصی ہسپتال کے شمالی دروازے کو نشانہ بنایا، حالانکہ اسے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے فیلڈ اسپتال کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔ ہسپتال پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی ہمدردی کے معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔”

 

الھمص نے نشاندہی کی کہ غزہ کے اسپتالوں میں ادویات اور طبی سامان کا فقدان ہے، جب کہ قابض فوج 49 دنوں سے زائد عرصے سے کسی بھی قسم کے علاج یا طبی سامان کے داخلے کو روک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے فلسطینی وزارت صحت کا ذخیرہ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ جاری فضائی حملوں اور شدید گولہ باری کی وجہ سے ہسپتال اب مزید زخمیوں کو رکھنے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ استقبالیہ اور انتہائی نگہداشت کے یونٹ مکمل طور پر زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں، جس سے طبی عملے کو ترجیحی علاج کے نظام کا سہارا لینے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

Comments are closed.