Baseerat Online News Portal

ہماری قوم مسجد اقصیٰ کی تقسیم یا اسے یہودیانے کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی : حماس

 

بصیرت نیوزڈیسک

اسلامی تحرک مزاحمت حماس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ کا دفاع جاری رکھیں گے اور اسے تقسیم کرنے یا یہودیانے کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے، چاہے اس کے لیے انہیں کوئی بھی قربانی کیوں نہ دینا پڑے۔

 

حماس نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہاکہ قابض حکومت میں قومی سلامتی کے نام نہاد وزیر کہلانے والے انتہا پسند ایتمار بین گویر کی طرف سے آج صبح مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں آباد کاروں کے گروپوں کے ساتھ قابض فوج کی بھاری نفری میں دھاوا بولا گیا۔ یہ دھاوا فلسطینی مقدسات کے خلاف انتہا پسند صہیونیوں کی صریح اشتعال انگیزی ہے۔ اس منظم جارحانہ پالیسی کا مقصد مسجد اقصیٰ کو یہودیت میں تبدیل کرنا اور اسلحے کے زور پر اس کی زمانی اور مکانی تقسیم کرنا ہے۔ٍ

 

حماس نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ دراندازی مقدس مقام کے تقدس اور پوری ملت اسلامیہ کے جذبات کو مشتعل کرنا ہے۔ یہ دھاوے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔حماس نے مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی کی بار بار بے حرمتی اور اس کے تقدس کی منظم پالیسی کے سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے صہیونی دشمن کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا خالص حق رہے گی اور اس کی تاریخی اور قانونی حیثیت پر کوئی بھی خلاف ورزی آگ سے کھیلنا اور ایک وسیع جنگ چھیڑنے کا باعث بن سکتی ہے جس کے نتائج صرف اور صرف قابض حکومت کو بھگتنا ہوں گے۔

 

حماس نے بیت المقدس، مغربی کنارے اور مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کا رخ کریں، وہاں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور قابض دشمن کی جانب سے حقائق کو طاقت کے ذریعے مسلط کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

 

حماس نے عرب ممالک اور عالم اسلام کی قیادت اور عوام بالخصوص عرب لیگ اور اسلامی تعاون کی تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کو یہودیانے ے خطرے سے بچانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

Comments are closed.