Baseerat Online News Portal

قابض اسرائیل میں نئے امریکی سفیر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا،ٹرمپ کا مکتوب بھی چھوڑا

 

بصیرت نیوزڈیسک

 

قابض اسرائیل میں امریکہ کے نئے سفیر مائیک ہکابی نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے ایک دن بعد جمعہ کو بیت المقدس کے اولڈ سٹی میں مراکشی دیوار کے علاقے پر دھاوا بول دیا۔

 

ہکابی کو اس دورے کی فوٹیج میں دیوار میں ایک شگاف میں ایک ایک کاغذ بھی رکھتے دیکھا گیا جو کہ ایک دیرینہ روایت ہے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ میمو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک پیغام ہے۔ ہکابی کا کہنا ہے کہ "صدر نے یہ پیغام گذشتہ جمعرات کو ہاتھ سے لکھا اور مجھے یہاں رکھنے کے لیے بھیجا۔ میں صدر کی نیک خواہشات کے ساتھ ایسا کرتا ہوں”۔

 

ہکابی کے ساتھ ربی شموئیل ربینووٹز بھی موجود تھا۔

 

ہکابی نے نامہ نگاروں کو بتایا، "میں القدس میں امن کے لیے امریکی عوام کی جانب سے امریکی صدر کی دعا کی نمائندگی کرنے سے بہتر کچھ نہیں سوچ سکتا۔”

 

یہ دھاوا اس وقت سامنے آیا ہے جب قابض اسرائیلی فوج غزہ میں امریکی مدد سے منظم نسل کشی کررہی ہے۔ سات 7 اکتوبر 2023ء سے محصور فلسطینی پٹی میں نسل کشی میں اب تک 167,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، اور 14,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

Comments are closed.