پہلگام حملہ! موجودہ حالات میں مسلمانوں کی ایک بھی چوک پوری قوم کے لئے نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے

مکرمی!

ہہلگام حملے کو لے کر جہاں سارا دیش جذباتی طور پر صدمے میں ہے وہیں پاکستان کے اوپر غضبناک ہوا ہے، ایسے میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی گئی جوابی کاروائی مودی جی کو بھارت بالخصوص ہندو بھائیوں کا ہمدرد ، ہمنوا ، ہیرو بناکر پیش کرے گی

ایسے میں مسلمانوں کی جانب سے مودی و مودی سرکار کے خلاف کسی بھی قسم کا احتجاج و مظاہرہ بھارت میں اکثریت رکھنے والے ہندو بھائیوں کو قوم مسلم کے خلاف بدظن کردے گا ۔۔۔۔۔۔

یہاں مودی سرکار کا مقصد بھی یہی ہے وہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ماحول تیار کرنا چاہتے ہیں تاکہ مسلمانوں کی چھوٹی سے چھوٹی چوک کو مسلمانوں ہی کے خلاف استعمال کر کے جرمنس کی تاریخ بھارت کے مسلمانوں پر دہرائی جائے ۔۔۔۔۔۔

ابھی پاکستان کے خلاف کی جارہی جوابی کاروائی میں کتنا دم ہے اور وہ کس حد تک کی جاسکتی ہے یہ تو آنے والا وقت بتائے گا

فی الحال بھارت کی موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے یہ کاروائی مودی و امت شاہ کے لئے کافی کارآمد ثابت ہوگی ، کیونکہ اس جوابی کاروائی کا سارا کریڈیٹ ہمیشہ کی طرح مودی سرکار لے گی، نتیجتا ایک بار پھر ہندوؤں میں موذی کی جئے جئے کار ہوگی یوں مودی ارکار دیش کی عوام بالخصوص ہندو بھائیوں کا اعتماد جیتنے میں ایک حد تک کامیاب ہوجائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔

اس لئے مسلمان جو بھی کریں حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے سوچ سمجھ کر مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے کریں ۔۔۔۔۔۔۔

رہی بات عام مسلمانوں کی تو الحمدللہ بھارت کا ہر مسلمان بالخصوص ہم مرتے دم تک اپنی قوم کے ساتھ ہیں بھلے حالات جیسے بھی ہوں ۔۔۔۔۔۔

ان شاء اللہ جئیں گے بھی اپنوں کے لئے اور مرینگے بھی تو اپنوں کے خاطر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

احساس نایاب

شیموگہ کرناٹک

Comments are closed.