پہلگام حملہ متاثرین سے یکجہتی کے اظہار میں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے ملک بھر میں کینڈل مارچ

نئی دہلی(پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے پہلگام حملے پر غم و غصہ کا اظہا رکرتے ہوئے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی نے نئی دہلی سمیت ملک بھر کے کئی ریاستوں اور کئی مقامات میں پہلگام حملے کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہا رکرتے ہوئے کینڈل مارچ کا انعقاد کیا اور 22 اپریل 2025 کو پہلگام، جموں و کشمیر میں ہونے والے ہولناک دہشت گردانہ حملے میں جانوں کے المناک نقصان پر گہرے غم اور گہری تشویش کا اظہار کیا۔
Comments are closed.