شمالی غزہ میں چار اسرائیلی فوجی جھنم واصل

بصیرت نیوزڈیسک
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ اس نے شمالی غزہ کی پٹی میں چار اسرائیلی فوجیوں اور افسروں کو کامیابی کے ساتھ ہلاک کردیا ہے۔
جمعہ کے روز القسام بریگیڈز نے ایک فوجی بیان میں کہاکہ ’’بریکنگ دی سوورڈ‘‘ گھات لگانے کے تسلسل میں القسام کے مجاھدین جمعرات کو بیت حانون قصبے کے مشرق میں العودہ اسٹریٹ پر قابض فوج کے چار فوجیوں اور افسروں کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
شمالی غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان جمعرات کو ہونے والی جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
چند روز قبل غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون میں قسام بریگیڈز کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ایک اسرائیلی افسر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
Comments are closed.