غزہ میں 24 گھنٹوں میں قابض فوج کےہاتھوں قتل عام میں اضافہ مزید، 84 شہری شہید ، 168 زخمی

 

بصیرت نیوزڈیسک

 

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84 فلسطینی شہید اور 168 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

 

وزارت صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ شہداء میں چھ ایسے شہری شہید ہیں جو گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

 

وزارت صحت نے زور دیا کہ 18 مارچ 2025ء سے اب تک شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 2,062 ہو گئی ہے اور 5,375 زخمی ہوئے ہیں۔

 

اس طرح 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 51,439 ہوگئی ہے جب کہ 117,416 زخمی ہو چکے ہیں۔

 

وزارت صحت نے کہا کہ بڑی تعداد میں زخمی اور شہداء گھروں کے ملبے اور سڑکوں پر ہیں، شہری دفاع کا عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

Comments are closed.