دہشت گردوں پرکارروائی میں دیری سے شہیدوں کی روح کو پہنچ رہی تکلیف: نظرعالم

 

قاتلوں کو جلد سے جلد انجام تک پہنچائے مرکزی حکومت: مسلم بیداری کارواں

 

دربھنگہ( پریس ریلیز) کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں کے ذریعہ سیاحوں کو گولیوں سے بھون دیا گیا اور ہم کچھ نہ کر سکے، اس سے بڑی بے بسی اور ناکامی ہمارے لئے کیا ہوسکتی ہے۔ پہلگام حملے کے کئی دن بیت جانے کے بعد بھی دہشت گردوں پر اب تک کارروائی نہیں کیا جاناملک کے لوگوں میں بے چینی پیدا کررہاہے۔ پورا ملک دہشت گردی کے خلاف ایک جٹ ہے اورمرکزی حکومت کے ساتھ ہے پھر کس کا انتظار کیا جارہا ہے۔ آخردہشت گردوں کو اس کے کئے کی سزا کب دی جائے گی۔ مذکورہ باتیں آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدرنظرعالم نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نظرعالم نے آگے کہا کہ آج پورا ملک گم میں ڈوبا ہے۔ لیکن مودی جی کو ریلی سے فرصت نہیں ہے۔ ملک کی عوام مودی جی اور امت شاہ جی سے لگاتار اپیل کررہی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرو، ملک آپ کے ساتھ ہے لیکن کئی دن بیت جانے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔ ملک کے لوگوں نے بھاجپا کے رکن پارلیمنٹ کے ذریعہ چیف جسٹس آف انڈیا کی توہین کئے جانے کے معاملے اور ملک بھر میں وقف قانون کے خلاف چل رہے احتجاج کو روک کر دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں حمایت دینے کے بعد بھی حکومت کارروائی کرنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔ اگر ملک نہیں سنبھال پارہے ہیں اور دہشت گردوں کا منھ توڑ جواب نہیں دے پارہے ہیں مودی۔شاہ جی تو ملک کو محفوظ ہاتھوں میں سونپ دیں۔ہم اتنی آسانی سے اپنے ملک کے لوگوں کا خون بہتا برداشت نہیں کرسکتے۔ عوام سے مودی جی نے جو وعدہ کیا کہ ہم دہشت گردوں کو کسی بھی قیمت پر نہیں چھوڑیں گے اسے انجام تک پہنچائیں گے، بس پہنچا دیجئے۔ ملک آپ کا شکرگذار رہے گا۔ اب تقریر اور دلاسہ نہیں کارروائی چاہئے، نہیں تو بول دیجئے آپ سے نہیں ہوپائے گا۔ ملک کی عوام دہشت گردی اور دہشت گردوں سے نپٹ لے گی۔

Comments are closed.