آل انڈیا ملی کونسل ضلع پٹنہ کی جانب سے ملی سروس سنٹر کا قیام

27 اپریل کو افتتاح ، ریاستی دفتر حسین ہومز میں ہوگا سروس سنٹر
پٹنہ(پریس ریلیز)
آل انڈیا ملی کونسل ضلع پٹنہ کی جانب سےعوامی خدمت کے باب میں ایک قابل تحسین قدم اٹھایا گیا ہے ، جس کے تحت ملی سروس سنٹر کا قیام عمل میں آیا ہے ۔ اس سنٹر کے ذریعہ مندرجہ ذیل خدمات دستیاب ہوں گی۔
ووٹر آئی ڈی کارڈ آن لائن رجسٹریشن،آدھار کارڈ – کریکشن و اسٹیٹس چیکنگ،سینیئر سٹیزن کارڈ کے لیے آن لائن اپلیکیشن،بیوہ پینشن کے لیے آن لائن اپلیکیشن، بزرگ(وردھا) پینشن کے لیے آن لائن اپلیکیشن، انکم و ذات سرٹیفکیٹ کے لیے آن لائن اپلیکیشن، تعلیمی اسکالرشپ کے لیے آن لائن اپلیکیشن۔
فی الحال یہ سنٹر ملی کونسل کے ریاستی دفتر حسین ہومز فرسٹ فلور ، خلیل پورہ روڈ ، پھلواری شریف ، پٹنہ میں کام کرے گا ۔ آل انڈیا ملی کونسل ضلع پٹنہ کے جنرل سکریٹری جناب نوشاد اعظم نے خبر دی ہے کہ سنٹر کا افتتاح مورخہ 27 اپریل 2025 روز اتوار کو صبح دس بجے ملی کونسل کےکارگزار صدر حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی صاحب کے علاوہ جناب مشرف حسین صاحب چیف اکاؤنٹ آفیسر بی ایس این ایل کے ہاتھوں ہوگا۔ افتتاحی پروگرام میں ملی کونسل ضلع پٹنہ کے عہدے داران و ممبران کے علاوہ صدر آل انڈیا ملی کونسل بہار مولاناڈاکٹر محمد عالم قاسمی، مولانا مفتی محمد نافع عارفی کے ساتھ مرکزی و ریاستی ملی کونسل کے ذمہ داران و ممبران بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلا تفریق مذہب و ملت عوام کی خدمت کرنا ملی کونسل کے مقاصد میں شامل ہے ۔عوامی خدمت کے باب میں ملی کونسل ضلع پٹنہ کا یہ اقدام اسی مقصد کی جانب ایک مضبوط قدم ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سروس سنٹر سے جہاں عام لوگوں کو فائدہ ہو گا وہیں ملی کونسل کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہو گا۔
Comments are closed.