کینسر سے صحتیاب نوجوانوں کو AMP جاب فیئر میں 150 سے زائد نوکریوں کے لیے منتخب اور شارٹ لسٹ کیا گیا

ممبئی(پریس ریلیز)
ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (AMP) نے سینٹ جوڈ انڈیا چائلڈ کیئر سینٹرز کے اشتراک سے، ہفتہ 26 اپریل 2025 کو ٹاٹا میموریل سینٹر، کھارگر، نوی ممبئی میں ایک خصوصی جاب فیئر کا کامیاب انعقاد کیا۔
اس تقریب میں 272 امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے، جن میں سے 28 کو نوکری کی پیشکش کی گئی اور 125 کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ اس جاب فیئر میں 11 بڑی کمپنیاں اور ریکروٹرز نے حصہ لیا، جنہوں نے بینکنگ، ہوٹل مینجمنٹ، بی پی او، لاجسٹکس اور دیگر شعبوں میں 1300 سے زائد نوکریوں کے مواقع فراہم کیے۔
یہ منفرد اقدام کینسر سے صحتیاب نوجوانوں کو باعزت روزگار دلوانے اور انہیں کسی بھی ذات، برادری یا مذہب کے امتیاز کے بغیر آگے بڑھانے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔
انیل نائر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سی ای او – سینٹ جوڈ انڈیا چائلڈ کیئر سینٹرز نے کہا:
"ہم AMP اور ٹاٹا میموریل اسپتال کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس جاب میلہ کے انعقاد میں ہمارا ساتھ دیا۔ یہ کینسر سے صحتیاب ہونے والے نوجوانوں کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا جاب فیئر تھا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ شراکت داری مزید مضبوط ہوگی اور ہم پورے بھارت میں ہزاروں کینسر سروائیورز کو خود کفیل بنانے میں مدد کریں گے۔”
نجیب الرحمان، AMP کور ٹیم ممبر، نے امیدواروں کو جاب فیئر سے پہلے موٹیویٹ اور رہنمائی کرتے ہوئے کہا:
"ان نوجوانوں میں اپنے روزگار کے حوالے سے کافی خدشات تھے۔ صحیح رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے ذریعے، یہ اپنے اور اپنے خاندانوں کے لیے شاندار کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت ہم نے جاب فیئر سے پہلے ایمپلائبیلٹی سیشن رکھا۔”
اوشا بینرجی، ٹیم لیڈر – سینٹ جوڈ فار لائف، نے کہا:
"سینٹ جوڈ فار لائف میں ہم تعلیم، صحت، کونسلنگ، کریئر گائیڈنس اور ہنر سازی کے ذریعے کینسر سروائیورز کی مدد کرتے ہیں۔ روزگار دلانا ہمارا اگلا فطری قدم تھا۔ یہ پہلا تجربہ کامیاب رہا اور ہم آئندہ بھی ایسے پروگرام کرتے رہیں گے۔”
شاہد حیدر، سربراہ – AMP ایمپلائمنٹ اسسٹنس سیل (EAC) نے کہا:
"اے ایم پی ایمپلائمنٹ سیل کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو روزگار فراہم کر کے خود کفیل بنانا ہے۔ سینٹ جوڈ کے ساتھ یہ شراکت داری ایک سنگ میل ہے جس سے ہمیں کینسر سروائیورز کے لیے بھی جاب فیئرز کرنے کا موقع ملا۔ اے ایم پی نے اب تک 105 جاب فیئرز کا انعقاد کیا اور 75,000 سے زائد نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ہے۔”
یہ پروگرام سینٹ جوڈ انڈیا کی ٹیم، شمیکا چوان کی قیادت میں، اور اے ایم پی نوی ممبئی چیپٹر کی ٹیم کے سینئر ممبران سمیر بُبری اور ایڈوکیٹ ماجد انور کی محنت و لگن سے کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔
AMP کے بارے میں:
ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (AMP) ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو سماجی طور پر باشعور مسلم پیشہ ور افراد پر مشتمل ہے جو تعلیمی اور معاشی بااختیار بنانے کے اقدامات کے ذریعے معاشرے اور قوم کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہے۔ AMP کمپنیز ایکٹ 2013 کے تحت سیکشن 8 کمپنی (غیر منافع بخش) کے طور پر حکومت ہند کی وزارت کارپوریٹ افیئرز (MCA) کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔
AMP کے اقدامات ایک زیادہ جامع اور بااختیار معاشرے کی تعمیر کے مقصد کے ساتھ تمام ذاتوں، عقیدوں اور مذاہب کے افراد — مرد اور عورت دونوں — کی خدمت کرتے ہیں
Comments are closed.