سپین اور پرتگال میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش، نظامِ زندگی متاثر

 

بصیرت نیوزڈیسک

سپین اور پرتگال میں پیر کو بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش سے نظام زندگی متاثر ہوا جس کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹریفک کا نظام مفلوج ہوا، جبکہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حکام بجلی بحال کرنے کی کوشش میں ہیں لیکن بندش کے ایک گھنٹے بعد تک انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کی وجہ کیا تھی۔

بعد ازاں حکام کا کہنا تھا کہ سائبر حملے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سپین میں اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دہ گئی۔

سپین اور پرتگال میں حکومت نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ جبکہ فرانس کا کچھ علاقہ بھی متاثر ہوا۔

پرتگال میں متعلقہ ادارے آر ای این نے ترجمان نے کہا کہ ’یورپین انرجی پروڈیوسرز کے تعاون سے مرحلہ وار پلانٹس کو چلایا جا رہا ہے اور اس کی اسباب کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔‘

سپین کے ریڈیو نے کہا کہ انڈر گراؤنڈ ٹرین کے کچھ حصوں سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے، جبکہ سڑکوں کو ٹریفک جام تھا کیونکہ سگنل کام نہیں کر رہے تھے۔

ایک عینی شاہد نے کہا کہ میڈرڈ میں سینکڑوں لوگ دفاتر کی عمارتوں کے باہر کھڑے تھے اور اہم عمارتوں کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

اس نے مزید کہا کہ میڈرڈ میں چار ٹاور عمارتوں میں سے ایک کو خالی کروا لیا گیا جس میں برطانوی سفارت خانہ ہے۔ مقامی ریڈیو نے کہا کہ لوگ میٹرو کاروں اور لفٹس میں پھنسے ہوئے تھے۔

پرتگال میں پولیس نے کہا کہ ملک بھر میں ٹریفل لائٹس متاثر ہوئیں، جبکہ لزبن اور پورٹو میں میٹرو کو بند کر دیا گیا اور ٹرینیں بھی نہیں چل رہی تھیں۔

روئٹرز کے ذرائع کے مطابق پرتگال کا لزبن ایئرپورٹ بیک اپ جنریٹر کے سہارے چل رہا تھا، جبکہ سپین میں پروزازیں تاخیر کا شکار تھیں۔

Comments are closed.